”یہ مجھے اپنے کمرے میں لے گیا اور بیڈ پر دھکا دے کر۔۔۔“لاستھ ملنگا بھی ”می ٹو“ مہم کے نشانے پر آ گئے، آئی پی ایل کے دوران کیا ’گُل‘ کھلاتے رہے؟ جان کر کرکٹرز بھی حیران پریشان رہ جائیں
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کے ناناپاٹیکر پر جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد بالی ووڈ میں ”می ٹو“ مہم کی تازہ لہر کا آغاز ہوا ہے اور مزید اداکاروں پر الزامات عائد کئے جا رہے ہیں لیکن اب ایک معروف کرکٹر بھی اس کا شکار ہو گیا ہے۔
ایک بھارتی لڑکی نے سری لنکا کے معروف باﺅلر لاستھ ملنگا پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ لڑکی نے شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”کچھ سال پہلے میں ممبئی میں تھی، ہم جس ہوٹل میںٹھہرے تھے میں وہاں اپنی دوست کو ڈھونڈنے میں مصروف تھی کہ اچانک میرا سامنا ایک معروف کرکٹر سے ہو گیا جو آئی پی ایل کھیلنے آیا تھا۔ اس نے کہا کہ تمہاری دوست میرے کمرے میں ہے۔
میں وہاں گئی مگر میری سہیلی کمرے میں نہیں تھی۔ اس نے مجھے دھکا دے کر بیڈ پر گرا دیا اور خود بھی بیڈ پر آ گیا، میں نے خوف سے آنکھیں بند کر لیں اور اس نے بوس و کنار کیا۔ اتنے میں ہوٹل کے عملے نے دروازہ کھٹکھٹایا تو وہ دروازہ کھولنے گیا، اس دوران میں تیزی سے بھاگتی ہوئی واش روم میں داخل ہو گئی، اپنا چہرہ دھویا اور ہوٹل عملے کے جاتے ہی کمرے سے باہر نکل گئی، میری تذلیل کی گئی تھی، میں جانتی ہوں لوگ کہیں گے کہ میں سب کچھ جانتے ہوئے اس کے ساتھ کمرے میں گئی، وہ مشہور ہے ، اس لئے تم جانا چاہتی تھی۔“