فنکاروں کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جائے ،شوبز شخصیات کا مطالبہ

فنکاروں کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جائے ،شوبز شخصیات کا مطالبہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح فنکاروں کیلئے بھی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جائے ۔سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب، عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند، سدرہ نور، نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی، ،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان ،ظفر عباس کھچی ،سٹار میکر جرار رضوی ،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان ،مایا سونو خان،عباس باجوہ، مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن ،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا ،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان ،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے حکومت ہاؤسنگ سکیم بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم انڈسڑی کی تباہی کی وجہ سے سینکڑوں شوبز فنکار بھی بے گھر ہیں اور حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے وہ غر یب شوبز فنکاروں کو چھت فراہم کر یں۔ شوبز شخصیات نے کہا کہ حکومت کا غر یبوں کیلئے پچاس لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ خوش آئند ہے مگر آج ضرور ت اس بات کی ہے کہ پاکستان میں سینکڑوں ایسے شوبز فنکار ہیں جو فلم انڈسڑی کی تباہی کی وجہ سے کرایہ کے گھر وں میں رہنے پر مجبور ہیں اس لئے حکومت کو ان کی طر ف بھی توجہ دینی چاہیے لاہورسمیت تمام بڑے شہروں میں شوبز فنکاروں کیلئے بھی ہاؤسنگ سکیم حکومت کا تاریخی اور شاندار منصوبہ قومی امنگوں کی بھی تر جمانی ہوگا اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت شوبز فنکاروں کیلئے بھی آسان قسطوں پر گھرو ں کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کریں تاکہ ان کو بھی گھر کی چھت فراہم ہو سکے۔

مزید : کلچر