حنا الطاف نامناسب رویہ کی وجہ سے ہمایوں سعید کی ڈرامہ سیریل سے کٹ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ حنا الطاف کو نامناسب رویئے کی وجہ سے ہمایوں سعید کی ڈرامہ سیریل سے الگ کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سکس سگما کی نئی ڈرامہ سیریل ’’گل اور گلزار‘ کے ایک اہم کردار کے لئے حنا الطاف کو کاسٹ کیا گیاتھا جنہوں نے پانچ دن ریکارڈنگ کرائی لیکن اس دوران اکثر وہ دیر سے سیٹ پر پہنچتی تھیں جس کے ساتھ سب کے لئے ا ن کا رویہ بھی ناقابل برداشت تھا جس کی وجہ سے انہیں ڈرامے سے الگ کردیا گیا اور اس کردار کے لئے بعدازاں صبور علی کوکاسٹ کرلیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حناالطاف کو ڈائریکٹراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کئی بار سمجھایا کہ اپنے رویئے میں تبدیلی لائیں لیکن انہوں نے اپنی روش نہ بدلی جس پر انہیں الگ کرنا پڑا۔اس بارے میں حنا الطاف کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔