پاکستانی شارٹ فلم ’’رانی‘‘ امریکی فلم فیسٹول میں شامل

پاکستانی شارٹ فلم ’’رانی‘‘ امریکی فلم فیسٹول میں شامل
پاکستانی شارٹ فلم ’’رانی‘‘ امریکی فلم فیسٹول میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی شارٹ فلم ’’رانی‘‘ امریکہ میں ہونے والےLONE STAR FILM FESTIVAL میں دکھائی جائے گی۔یہ فیسٹیول سات نومبر سے شروع ہوکر گیا رہ نومبر تک جاری رہے گا جس میں دیگر ممالک کی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔اس فلم کی کہانی ایک خواجہ سرا کے گرد گھومتی ہے جس میں ان کے اہم مسائل کی عکاسی کی گئی ہے۔فلم کا ٹائٹل رول کامی سڈ نے کیا ہے۔فلم میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ ایک خواجہ سرا کے دل میں ماں کے کیا جذبات ہوتے ہیں کیونکہ’’رانی‘‘کسی کا بچہ لے کر پالتی ہے اور اس دوران اسے بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی’رانی‘کو کئی ممالک میں پیش کیا گیا جہاں اسے بہت پزیرائی ملی تھی۔

مزید :

کلچر -