بیا خان ہدایت کار احسن کھوکھر کی نئی فلم’’بازار‘‘میں کاسٹ

بیا خان ہدایت کار احسن کھوکھر کی نئی فلم’’بازار‘‘میں کاسٹ
 بیا خان ہدایت کار احسن کھوکھر کی نئی فلم’’بازار‘‘میں کاسٹ

  



لاہور( فلم رپورٹر)ماڈل واداکارہ بیا خان کو ہدایت کا احسن کھوکھر نے اپنی نئی فلم’’بازار‘‘میں مرکزی کردارکے لئے کاسٹ کرلیا،اداکارہ بیا خان فلم میں طوائف کا کردارادا کریں گی،فلم کے مصنف عظیم کھوکھر،ہدایت کاراحسن کھوکھراور عمران رندھاوا ہیں۔ہدایت کاراحسن کھوکھرکے مطابق فلم’’بازار‘‘کی کاغذی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،جلدشوٹنگ کا آغازکردیا جائے گا،ماڈل واداکارہ بیا خان نے اپنے کردارکے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ فلم’’بازار‘‘کی کہانی بہت ہی مضبوط اورجاندار ہے اور کہانی کسی بھی فلم کی کامیابی میں اہم کردارادا کرتی ہے،انہوں نے بتایا کہ فلم ’’بازار‘‘میں وہ ایک جاندارکردارادا کررہی ہیں ،فلم میں نئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ بہت سے نامورومعروف فنکاروں کوبھی کاسٹ کیا گیا ہے۔

،کہا جا سکتا ہے کہ فلم’’بازار‘‘نئے اور پرانے ستاروں کا حسین سنگم ہوگا،بیا خان نے بتایا کہ وہ فلم میں ایک طوائف کا کردارادا کررہی ہیں،جوکہ میری زندگی کا یادگار کردارہوگا۔

مزید : کلچر