گلوکار ظفر اقبال نیو یارکر کا زوبی خان کے ساتھ نیا ڈیوٹ ریلیز

گلوکار ظفر اقبال نیو یارکر کا زوبی خان کے ساتھ نیا ڈیوٹ ریلیز
گلوکار ظفر اقبال نیو یارکر کا زوبی خان کے ساتھ نیا ڈیوٹ ریلیز

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی نژاد معروف امریکی گلوکار ظفر اقبال نیو یارکر کا زوبی خان کے ساتھ نیا ڈیوٹ ریلیز ہوگیا ہے اس گانے کی ریلیز کے بعد ظفر اقبال نیویارکر کے گائے ہوئے گیتوں کی تعداد 141ہوگئی ہے ۔فون پر ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہی مجھے نام اورمقام دیا اوراس کے لئے میں جتنا بھی شکر اداکروں وہ کم ہے مجھے بہت سی کامیابیاں اپنے نام کرنا ہیں۔ ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ اپنے فنی سفرکے دوران بہت سے انٹرنیشنل ایوارڈز حاصل کئے ہیں اوراس موقع پرجب میرا نام پکارا جاتا تواس سے پہلے پاکستان کا نام آتا جومیرے لئے فخر کی بات ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری اور گلوکاری میں وہ کارنامے انجام دینا ہیں جو اس سے پہلے کسی پاکستانی فنکارکے کریڈٹ پرنہیں ہیں۔

گلوکاری اور کاروبار تمام شعبوں میں بھرپور محنت کر رہاہوں۔انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے بھرپور محنت کر رہا ہوں مگر میری پہلی ترجیح گلوکاری ہے مجھے بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ہے ، میری ذاتی رائے ہے کہ گلوکاری مشکل ترین شعبہ ہے اور میرے خیال میں سارے شعبے احساسات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔اپنی گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کے لئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتا ہوں نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ گلوکاری کے میدان میں کامیابی پانے کے لئے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر لیں ۔

مزید : کلچر


loading...