پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا

  



دبئی(آئی این پی)پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(آج)جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی،، تین ون ڈے اور دو چار روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 15اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21اکتوبر، دوسرا ون ڈے میچ 24اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ ٹیسٹ میچ 30اکتوبر سے 2نومبر تک جبکہ دوسرا اور آخری چار روزہ ٹیسٹ میچ 6 سے 9 نومبر تک کھیلا جائیگا۔ تمام میچز دبئی میں کھیلے جائینگے اور تمام میچز نان آفیشل ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...