محمد عامر کا ردھم بحال کرنے کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے

محمد عامر کا ردھم بحال کرنے کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے
محمد عامر کا ردھم بحال کرنے کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ردھم کو بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد عامر کافی عرصے سے متاثرکن کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے ،حال ہی میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں بھی محمد عامر ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کر پائے تھے۔اب محمد عامر نے اپنے ردھم کی بحالی کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے کوچ عتیق الزمان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی بولنگ کا جائزہ لیا، وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بولنگ کرانا چاہتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی