کومیکو فٹ سال چمپئن شپ آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

کومیکو فٹ سال چمپئن شپ آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

  



اسلام آباد (این این آئی)اساس انٹرنیشنل سکول کے زیراہتمام اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے کومیکو فٹ سال چمپئن شپ آج سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی، ٹورنامنٹ سیکرٹری حفصہ ارشد کے مطابق چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور مرد کی 32 اور خواتین کی 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، چمپئن شپ ناک آؤٹ سسٹم پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق کھیلی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ 14 اکتوبر تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور نقد انعامی رقم بھی تقسیم کی جائیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی