فل ہیم فٹبال کلب کے مالک کو ومبلی سٹیڈیم خریدنے کی خواہش مہنگی پڑگئی

فل ہیم فٹبال کلب کے مالک کو ومبلی سٹیڈیم خریدنے کی خواہش مہنگی پڑگئی

  



لندن (این این آئی) فل ہیم فٹ بال کلب کے مالک شاہد خان کو ومبلی اسٹیڈیم خریدنے کی خواہش مہنگی پڑگئی ٗکلب کے سابق ملازم نے شاہد خان پر کرپشن کے الزامات لگا دیئے۔فٹ بال کلب کے سابق ملازم کریگ کلائین نے شاہدخان پرکرپشن کے الزامات لگائے ہیں جس کے بعد ایسوسی ایشن نے کرپشن الزامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب شاہد خان نے فٹ بال کلب کے سابق ملازم کے کرپشن الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد خان 60 کروڑ پاؤنڈ میں ومبلی اسٹیڈیم خریدنے کے خواہاں ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...