جنوبی افریقہ اور زمبابوے دوسرے ٹی ٹونٹی میں آج آمنے سامنے ہونگی

جنوبی افریقہ اور زمبابوے دوسرے ٹی ٹونٹی میں آج آمنے سامنے ہونگی

  



حیدر آباد(یواین پی)جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی کرکٹٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج جمعہ کو پوٹ چیفسٹروم کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پروٹیز ٹیم نے زمبابوے کو پہلا میچ میں 34 رنز سے شکست دی تھی۔اس سے قبل میزبان پروٹیز ٹیم نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔جنوبی افریقہ نے مہمان زمبابوین ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں 120 رنز سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کی۔میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پروٹیز ٹیم نے زمبابوے کو پہلا میچ میں 34 رنز سے شکست دی تھی۔اس سے قبل میزبان پروٹیز ٹیم نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ زمبابوے کے خلاف مسلسل تین ون ڈے کے بعد پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں فتح کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ مہمان ٹیم کو ون ڈے سیریز کی طرح تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھی کلین سویپ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...