نیتھن لیون ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن بریٹ لی کے ہم پلہ ہو گئے

نیتھن لیون ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن بریٹ لی کے ہم پلہ ہو گئے
نیتھن لیون ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن بریٹ لی کے ہم پلہ ہو گئے

  



دبئی(اے پی پی) مایہ ناز آسٹریلوی سپنر نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن باؤلر بریٹ لی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر پانچویں آسٹریلوی باؤلر بن گئے ہیں، لیون نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 2 وکٹیں لیکر بریٹ لی کا ریکارڈ برابر کیا، دونوں باؤلرز نے 310 وکٹیں لے رکھی ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ نیتھن لیون پاکستان کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ میں نہ صرف بریٹ لی بلکہ مچل جونسن کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے، جونسن نے 313 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں، آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن 708 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، گلین میگراتھ 563 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، ڈینس للی 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور مچل جونسن 313 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...