عمران طاہر کو زمبابوے کیخلاف آخری دو ٹی ٹونٹی کیلئے آرام دینے کافیصلہ

عمران طاہر کو زمبابوے کیخلاف آخری دو ٹی ٹونٹی کیلئے آرام دینے کافیصلہ
 عمران طاہر کو زمبابوے کیخلاف آخری دو ٹی ٹونٹی کیلئے آرام دینے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ ( آن لائن )جنوبی افریقہ نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے آخری دو میچز کیلئے مایہ ناز سپنر عمران طاہر کو آرام کا موقع دے دیا، اب عمران کی جگہ تبریز شمسی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔عمران طاہر نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے بعد پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ون ڈے سیریز میں ہیٹرک سمیت مجموعی طور پر 10 وکٹیں لیں، بعدازاں انہوں نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کیریئر بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 23 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔جنوبی افریقہ نے زمبابوے کے خلاف آخری دو میچز میں عمران کو آرام کی غرض سے سکواڈ سے ریلیز کر دیا اور اب تبریز شمسی ان کی جگہ اپنی سپن باؤلنگ کا جادو دکھائیں گے۔