او پی ایف کالج نے فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بیڈمنٹن چیمپیئن شپ جیت لی

او پی ایف کالج نے فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بیڈمنٹن چیمپیئن شپ جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی) او پی ایف کالج ایچ ایٹ فور نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام کھیلی گئی فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بیڈمنٹن چیمپیئن شپ نے جیت لی۔
چیمپیئن شپ میں کے آر ایل ماڈل کالج کہوٹہ راولپنڈی نے دوسری اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین فور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپیئن شپ میں تیرہ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف الیون تھری، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری، اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی الیون ون، بحریہ کالج ای ایٹ، انجلیق سکول جی سکس فور، پی اے ای سی ماڈل کالج فار بوائز چشمہ میانوالی، جی آئی کے آئی صوابی، علی ٹرسٹ کھانہ، او پی ایف کالج ایچ ایٹ فور، کے آر ایل ماڈل کالج کہوٹہ راولپنڈی اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین فور کی ٹیمیں شامل تھیں۔