4ماہ پابندی کا شکار احمد شہزاد پی ایس ایل ڈرافٹنگ لسٹ میں شامل

4ماہ پابندی کا شکار احمد شہزاد پی ایس ایل ڈرافٹنگ لسٹ میں شامل
4ماہ پابندی کا شکار احمد شہزاد پی ایس ایل ڈرافٹنگ لسٹ میں شامل

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )نے ڈوپنگ سکینڈل میں4ماہ پابندی کا شکار اوپنر احمد شہزاد کو پی ایس ایل ڈرافٹنگ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ترجمان پی ایس ایل کے مطابق احمدشہزاد کو پی ایس ایل4کیلئے کھلاڑیوں کے پول میں شامل کرلیا ہے۔ احمدشہزاد پر ڈوپ ٹیسٹ کیس میں4ماہ کی پابندی عائدہے۔ احمدشہزاد کی پابندی10نومبرکوختم ہوجائیگی۔ترجمان پی ایس ایل نے واضح کیا کہ احمد شہزاد گولڈ کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔پی ایس ایل تھری میں احمد شہزاد ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔ پی ایس ایل فور کیلیے احمد کو ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل کرنے،ریلیز کرنے یا ان کے بدلے کسی اور کھلاڑی کو لینے کافیصلہ بعد میں ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی