شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ،ینگ آزاد کورنگی نے اپنا میچ جیت لیا

شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ،ینگ آزاد کورنگی نے اپنا میچ جیت لیا

  



کراچی (این این آئی) ارکان اسپورٹس فٹ بال کلب اور فخر اسلام کلب کے زیر اہتمام جاری "دوسرا آل کراچی محمد نواز ،محمد اسرار شہید فٹ بال ٹورنامنٹ "میں محمد رمضان پیر جی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کورنگی کی معروف اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل فٹ بال ٹیم ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی نے ایک اہم میچ میں مد مقابل اورنگی شہباز کلب کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیل کے پہلے ہاف میں فاتح ٹیم کے فرید عالم نے 2گول اسکور کئے تاہم دوسرے ہاف چند منٹوں کے کھیل کے دوران اورنگی شہباز نے 2گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کریا اختتامی لمحات میں ینگ آزاد کی جانب سے ان کے اسٹار فارورڈ محمد ولی نے ہیڈ کے ذریعے نہایت عمدہ ھول کرکے مقابلہ 3-2کردیا ،ینگ آزاد کورنگی فتح کے ساتھ گراؤنڈ سے باہر آئی ۔ ٹیم کی شاندار کامیابی پر ینگ آزاد فٹ بال کلب کے صدر حاجی لیاقت اور سیکریٹری رمضان پیر جی کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ ٹورنامنٹ کے فائنل جیت کر اپنے کلب کو سرخرو کرینگے ۔

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض داد رحمن ،عمران اورمحبوب عالم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عمران تھے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...