پاکستان سٹاک مارکیٹ مندے کی زد میقں ، انڈیکس 394پوائنٹس گر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ مندے کی زد میقں ، انڈیکس 394پوائنٹس گر گیا

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتارچڑھاؤکے بعدمندی غالب رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس38700 ،38600 ،38500اور38400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں46ارب79کروڑروپے سے زائدکی کمی،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 32.46 فیصد کم جبکہ65.16فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کوکاروبار کا آغازمنفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکسں میں197پوائنٹس کمی ریکارڈکی گئی۔ اس کے بعد مارکیٹ میں تھوڑی بہت ریکوری آئی لیکن انڈیکس بدستور منفی زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔آخری سیشن میں ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 523پوانٹس تک کی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 38249 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیاگیا تاہم آخری لمحات میں مارکیٹ میں تھوڑی ریکوری آئی، جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس کی 38300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔کاروبار کے احتتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 393.79پوانٹس کمی سے 38398.30 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مجموعی طور پر356کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 109 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 232 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں46ارب79 کروڑ 28 لاکھ 69 ہزار 816روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 78 کھرب 86 ارب 26 کروڑ29لاکھ56 ہزار 954روپے ہوگئی ۔

۔جمعرات کومجموعی طور پر13کروڑ46لاکھ 4ہزار420شیئرزکا کاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت 6 کروڑ 47 لاکھ 18ہزار480 شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ماری پیٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت51.33روپے اضافے سے1477.53روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت43.50روپے اضافے سے1706.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت91.52روپے کمی سے1738.88روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت30.19روپے کمی سے800.01روپے پر بند ہوئی ۔جمعرات کوٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ20لاکھ24ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت48پیسے کمی سے23.72روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ20لاکھ9ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت25پیسے اضافے سے5.11روپے ہو گئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس237.87پوائنٹس کمی سے18767.36پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس812.76پوائنٹس کمی سے65253.72پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس166.72پوائنٹس کمی سے28218.02پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس


loading...