خام تیل کی قیمتوں میں کمی کارجحان

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کارجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(یواین پی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں تقریبا ڈیڑھ ڈالر فی بیرل کم ہوگئیں۔دوران ٹریڈنگ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 25 سینٹس کی کمی کے بعد 71 ڈالر 92 سینٹس اور برطانوی خام تیل 1 ڈالر 49 سینٹس کمی کے بعد 81 ڈالر 60 سینٹس کا ہوگیا۔
عالمی جریدے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نیچے لانے کی خاطر ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی بات چیت جاری ہے، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی جاتی ہے تو خام تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آنا شروع ہوجائیں گی جس سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوسکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -