ڈالر کی کی قیمت میں10روپے سے زائداضافہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ، شفیق اے نقی

ڈالر کی کی قیمت میں10روپے سے زائداضافہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ، شفیق اے ...

  



لاہور(پ ر)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے نے روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں10روپے سے زائد تک اضافہ اورڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور اسکی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے ملکی معیشت دباؤ کا شکار ہے نیز ڈالر کی قیمت بڑھنے سے حکومتی قرضوں میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ڈالر کی بے لگام پرواز کو لگام دے کیونکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتی خام مال مہنگا اور صنعتکار پریشان اور ملک میں ہوشربا مہنگائی بڑھے گی انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے خام مال کی قیمت میں اضافہ پیداواری لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث برآمدات میں کمی واقع ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شفیق اے نقی نے کہا کہ روپیہ کی قدر میں کمی اور تونائی بحران کے باعث صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے اور پاکستان عالمی مارکیٹ سے تیزی سے باہر ہورہا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک پر بیرونی قرضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اس لیے روپے کی قدر کو بہتر کو مستحکم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے۔اور حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے ۔

مزید : کامرس