وزیراعظم سے ملاقات میں بزنس کمیونٹی کے مسائل پر بات کرونگا،ایس ایم منیر

وزیراعظم سے ملاقات میں بزنس کمیونٹی کے مسائل پر بات کرونگا،ایس ایم منیر

  



کراچی(اکنامک رپورٹر) فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)میں برسر اقتدار یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں،راتوں رات گند صاف نہیں ہوسکتی اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم تحریک انصاف کی حکومت کو وقت دیں کیونکہ عمران خان کی قیادت میں دنیا کی عظیم قوت بننے جارہا ہے، مجھے وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ13اکتوبر کواسلام آباد، بنی گالہ میں بلایا ہے اور میں اس ملاقات میں پاکستان کی تجارت وصنعت کی بہتری ،ایکسپورٹرز کے ریفنڈز کیلئے بھرپور انداز میں بات کرونگا، وزیراعظم عمران خان ملک کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں،راتوں رات گند صاف نہیں ہوسکتی اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم تحریک انصاف کی حکومت کو وقت دیں کیونکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان دنیا کی عظیم قوت بننے جارہا ہے،مجھے وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ13اکتوبر کو بنی گالا اسلام آباد میں میں بلایا ہے اور میں اس ملاقات میں پاکستان کی تجارت وصنعت کی بہتری ،ایکسپورٹرز کے ریفنڈز کیلئے بھرپور انداز میں بات کرونگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب معروف سرمایہ کار اور پاکستان بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ عقیل کریم ڈھیڈھی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر عقیل کریم ڈھیڈھی کی نمائندگی کرتے ہوئے عبدالرحیم جانو،یحییٰ پولانی،بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار،خالدتواب،رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247سے تحریک انصاف کے امیدوارآفتاب صدیقی ،غلام فاروقنے بھی خطاب کیا جبکہ زبیرطفیل،گلزار فیروز، سینیٹر عبدالحسیب خان،سردار یاسن ملک،احمدچنائے،مہتاب چاؤلہ،مظہر اے ناصر،حنیف گوہر، عامر اقبال ، دانش خان،ولی محمد،حنا منصب خان،اشف مایا،فرحان الرحمان،زکریا عثمان، ناصر حیات مگوں،میاں زاہد حسین اور دیگر بزنس مین بھی شریک تھے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مفاد میں مشترکہ کام کرنے سے ملکی معیشت کو ہی فائدہ پہنچے گا،ہم2016 میں واپس آگئے ہیں کیونکہ ہمارے بچھڑے دوست ہم سے غیرمشروط طور پر آن ملے ہیں،ہم فیڈریشن الیکشن میں اس سال بھی بھرپور انداز میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایف پی سی سی آئی میں بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں بہترین امیدواروں کو نامزد کرینگے اور اس سلسلے میں15اکتوبر کو لاہور میں یو بی جی کی سینٹر کورکمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں امیدواروں کی نامزدگی کا فیصلہ ہوگا،فیڈریشن میں ہمارا کسی کے ساتھ جائیداد کا نہیں بلکہ صرف سیٹوں کا جھگڑا ہے، ہم تمام گروپوں کے ساتھ مشاورت سے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن چندتماشائی ہیں جو فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں۔فیڈریشن چیمبر کے سابق سینئرنائب صدر عبدالرحیم جانو نے کہا کہ کراچی چیمبر میں الیکشن میں حصہ لینے والے پیٹریاٹ گروپ نے عقیل کریم ڈھیڈھی اور ایس ایم منیر کو ملا دیا ہے،ہم ایک ہوکر ٹریڈ کی بہتری کیلئے کام کریں گے،آئندہ آنے والے چندسال ملک کیلئے مشکلات رہیں گی لیکن پھر پاکستان پر اچھجا وقت آئے گا اور ہماری چاول کی ایکسپورٹ بھی3 ارب ڈالر تک پہنچے گی،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب ایک آواز ہوکر حکومت سے بات کریں تاکہ مسئلے جلد حل ہوسکیں۔لاہور چیمبر آف کامرس میں پیاف اور فاؤنڈر الائنس کے رہنما اور بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے اورحکومت کی جانب سے بزنس کمیونٹی پر پریشانیاں اور مشکلات تھوپی جارہی ہیں،ملکی اکنامی کا پیڑا غرق ہوچکا ہے،معیشت کی حالت اچھی نہیں ہے،حکومت کے ایسے وزراء اکنامی پر بات کررہے ہیں جنکا یہ سبجیکٹ ہی نہیں ہے اور ایسے بے سروپا بیانات سے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بنائی گئی بزنس کونسل میں فیڈریشن اور چاروں صوبوں کے صدور کو نمائندگی ملنی چاہیئے،ہم بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں جو بھی فیصلے ہونگے وہ ملکر کرنا چاہتے ہیں۔خالدتواب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے تین بڑے گروپ یکجا بیٹھے ہیں جسکا سہرا عقیل کریم ڈھیڈھی کے سر ہے،ملکی اکنامی100دن میں بہترنہیں ہوسکتی، ملکی معیشت کو استحکام دینا حکومت کیلئے ضروری ہے اور حکومت فیڈریشن سے مشاورت کرے،تحریک انصاف حکومت کے وزراء افواہوں اور غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں۔یحییٰ پولانی نے کہا کہ ہم بھرپور انداز میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے رہیں گے اور ہمیں ایس ایم منیر کی قیادت پر مکمل بھروسہ ہے۔

Back to Co

مزید : کامرس


loading...