چین کی پہلی بین الاقوامی درآمدی نمائش 5 نومبر کو شروع ہوگی

چین کی پہلی بین الاقوامی درآمدی نمائش 5 نومبر کو شروع ہوگی

  



شنگھائی(اے پی پی) چین کی پہلی بین الاقوامی درآمدی نمائش5 نومبر کو شروع ہوگی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق میزبان شہر شنگھائی نے اس نمائش میں شریک ہونے والوں کے لئے 45 خصوصی دوروں کے روٹس اور سرمایہ کاری کے فروغ کی 30 سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے، تاکہ شنگھائی کے تجارتی ماحول کو متعارف کروایا جاسکے اور شنگھائی کے مختلف علاقوں اور نمائش میں شریک مختلف؂ اداروں کے ساتھ باہمی تجارتی تبادلوں کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

45 خصوصی دوروں سے پانچ سینٹرز جن میں شنگھائی بین الاقوامی معیشت، تجارت، فنانس، جہاز رانی اور سائنسی و ٹیکنالوجی کی تخلیق کی تعمیر کی بنیاد پر چار شعبوں، سروس، مینوفیکچرنگ، خریداری اور ثقافت پر توجہ دی جائے گی۔ اس کا مقصد شنگھائی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات کے حصول کے لئے نمائش میں شرکت کر نے والوں کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔اس کے علاوہ سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق تیس سرگرمیاں اکتوبر سے ہی شروع ہوں گی۔

مزید : کامرس


loading...