گولڈن و مصری مرغیوں کا کاروبار کرنے والے ہیچری مالکان برائلر مرغیوں کی خوراک استعمال نہ کریں، ماہرین لائیوسٹاک

گولڈن و مصری مرغیوں کا کاروبار کرنے والے ہیچری مالکان برائلر مرغیوں کی خوراک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (بیورورپورٹ) گولڈن و مصری مرغیوں کاکاروبار کرنے والے ہیچری مالکان کو برائیلر مرغیوں کی خوراک استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مرغیوں میں شرح اموات کم کرنے اور انڈے دینے کی صلاحیت میں اضافہ کیلئے انہیں لیئر مرغیوں کی خوراک دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ ماہرین لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے گولڈن ومصری مرغیوں کا کاروبار کرنے والے ہیچریز مالکان سے کہاہے کہ گولڈن ومصری مرغیوں کو برائیلر کی خوراک نہ دی جائے بلکہ انہیں لےئر مرغیوں کی خوراک اورگھریلو مصنوعات دی جائیں تاکہ بعداز فروخت ان کی شرح اموات کم سے کم اور انڈے دینے کی پیدارواری صلاحیت میں کمی کو روکا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ گولڈن و مصری مرغیوں کو رانی کھیت کی آئل بیس کیلڈ ویکسین لگا کر فروخت کیاجائے۔انہوں نے واضح کیاکہ گولڈن ومصری مرغیوں کا کاروبار کرنیوالے افراد ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں۔
fd/hma/riz 1403

مزید :

کامرس -