پاکستان گندم کی پیداوارکے لحاظ سے آٹھویں نمبرپر آگیا‘ ماہرین

پاکستان گندم کی پیداوارکے لحاظ سے آٹھویں نمبرپر آگیا‘ ماہرین

  



قصور(اے پی پی )دنیابھرمیں گندم پیداکرنیوالے ممالک کی فہرست میں پاکستان گندم کی پیداوارکے لحاظ سے آٹھویں نمبرپر آگیاہے تاہم کاشتکاروں کو فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ چین‘ یوکرائن‘ بھارت‘کینیڈا اور امریکہ کی طرح گندم کی فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ کی گنجائش سے فائدہ اٹھایاجاسکے۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ پاکستان میں تقریباً سالانہ 25ملین ٹن گندم پیداہوتی ہے جس میں سے تقریباً 19ملین ٹن گندم پنجاب پیدا کرتاہے جوکہ پاکستان میں گندم کی کل پیداوارکا تقریباً75فیصدہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اوسط پیداوارتقریباً28من فی ایکڑ ہے جس میں اضافہ کی بھرپور گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ادارہ گندم کے سائنسدان دن رات گندم پر ریسرچ میں مصروف ہیں۔

مزید : کامرس


loading...