گاڑیوں کی فروخت میں 3ماہ کے دوران 4 فیصد کمی

گاڑیوں کی فروخت میں 3ماہ کے دوران 4 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن اورانڈسٹری کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکر ستمبر 2018ء تک مختلف گاڑیوں کی فروخت میں تقریباً 4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اس عرصہ میں کاروں کی فروخت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت کا حجم 26 ہزار650 یونٹ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے ابتدائی تین ماہ میں ملک میں 24 ہزار640 یونٹ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں ملک میں بسوں اورٹرکوں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

کامرس -