اقوام متحدہ نے بغیرڈرائیور کاروں کے بڑے پیمانے پر استعمال کی راہ ہموار کردی

اقوام متحدہ نے بغیرڈرائیور کاروں کے بڑے پیمانے پر استعمال کی راہ ہموار کردی

  



جنیوا(اے پی پی)اقوام متحدہ کے ادارے نے اہم قرار داد منظور کر کے ڈرائیور لیس کاروں کے بڑے پیمانے پر استعمال کی راہ ہموار کردی ہے۔ اس قرار داد کی منظوری روڈ ٹریفک سیفٹی پر یورپی گلوبل فورم کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن کی طرف سے دی گئی ہے اور اس کا مقصد سڑکوں پر خودکار گاڑیوں کے ذریعے محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔جنیوا میں ادارے’’ یو این ای سی ای‘‘کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق خود کار گاڑیوں میں زیادہ محفوظ، بہتر اور ماحول دوست سفر کی سہولیات فراہم کرنے کی استعداد موجود ہے۔ان کے استعمال سے نہ صرف معیشت کے کئی شعبوں میں انقلاب آئے گا بلکہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کی زندگیوں میں بھی بہتری آئے گی۔قرار داد میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ خود کارگاڑیاں اپنے سواروں اور سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں سے بہتر اور موثر انداز میں کمیونیکیٹ (بات ) کر سکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ وہ غیر متوقع صورتحال میں مناسب انداز اختیار کر سکیں اور ضرورت پڑنے پر ان کو باآسانی ڈی ایکٹیویٹ کیا جا سکے۔

مزید : کامرس


loading...