ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس نے سافا ویمن لیڈرشپ کمیٹی قائم کر دی

ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس نے سافا ویمن لیڈرشپ کمیٹی قائم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)سارک ممالک کی ایپکس باڈی، ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (سافا) نے سافا ویمن لیڈرشپ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ یہ کمیٹی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) کی سی اے ویمن کمیٹی کی سفارش پربنائی گئی ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ دنوں آئی کیپ ہیڈ آفس میں منعقدہوا۔ اپنے پہلے ہی اجلاس میں کمیٹی نے ٹرمز آف ریفرنس کی بھی منظوری دی جس میں ویمن لیڈرشپ، کام کرنے کے موزوں مواقع،علاقائی سطح پر نیٹ ورکنگ پر زور دیا گیا۔

اس سلسلے میں ایکشن پلان بھی تیار کیے گئے۔ اجلاس میں آئی سی اے بھارت سے سی اے کے سری پیا، آئی سی اے بنگلہ دیشن سے پروین محمود، آئی کیپ سے حنا عثمانی، آئی سی ایم اے پاکستان سے مریم خاور، آئی سی اے نیپال سے آر اے میراشریستھا اور آئی سی اے سری لنکا سے ارونی راجہ کریر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ویمن کمیٹی کی بھرپور سپورٹ کے لیے صدر سافا ڈاکٹر سوود کمار کرن، نائب صدر سافا جگن موہن راؤ اور صدر آئی سی اے بنگلہ دیش دیوان نورالاسلام بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

مزید :

کامرس -