دنیا بھر کے تمام خطوں میں سیاحت کی ترقی

دنیا بھر کے تمام خطوں میں سیاحت کی ترقی

  



جنیوا(اے پی پی) سیاحت کے عالمی ادارہ ( یو این ورلڈ ٹوررزم آرگنائزیشن )نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران دنیا بھر کے تمام خطوں میں سیاحت کے شعبہ میں تیزی آئی اور رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں سیاحت کرنے والوں کی تعداد میں 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2017 میں سیاحت کے شعبہ میں ریکارڈ ترقی دیکھنے میں آئی ۔اس سال جنوری سے لے کر جون 2018 کے دوران دنیا بھر کے تمام خطوں میں سیاحت کے شعبہ میں تیزی آئی۔

2017 میں سیاحت کے شعبہ نے7 فیصد کی سالانہ شرح سے ترقی کی ۔ یو این ورلڈ ٹوررزم آرگنائزیشن کے سربراہ زوراب پولو لیکاشویلی نے بتایا کہ اس شعبہ کی ترقی اور مجموعی بحالی سے روزگار کے پائیدار مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں کیونکہ یورپ ، ایشیاء اور بحرالاکاہل کے خطوں میں سیاحت نے 7 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے جبکہ جنوبی بحیرہ روم اور جنوب مشرقی ایشیاء میں اس شعبہ میں 9 فیصدی شرح اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مشرق وسطی اور افریقہ میں سیاحت کے لئے آنے والوں کی تعداد میں بالترتیب 4 اور 5 فیصد اضافہ ہوا ۔

مزید : کامرس


loading...