بیرون ممالک سے ترسیلات زر 5ارب 41کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

بیرون ممالک سے ترسیلات زر 5ارب 41کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( آن لائن )بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی مہربانیاں جاری، تین ماہ کے دوران ترسیلات زر5 ارب 41 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ترسیلات زر میں 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 3 ماہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 5 ارب 41 کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 4 ارب 79 کروڑ ڈالر ترسیل کیے تھے۔صرف ستمبر میں ترسیلات زر 12 فیصد اضافے سے 1 ارب 45 کروڑ ڈالر رہی جبکہ ستمبر 2017 میں 1 ارب 29 کروڑ ڈالر بھجوائے گئے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے زیادہ سے زیادہ رقوم پاکستان بھیجنے کی اپیل کی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ ستمبر میں پاکستانیوں نے زیادہ رقوم پاکستان بھیجیں۔ امید یہی ہے کہ رواں برس ترسیلات زر میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -