پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فصل ربیع کیلئے چھوٹے کاشتکاروں کو2000ملین کے قرضے دیگا

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فصل ربیع کیلئے چھوٹے کاشتکاروں کو2000ملین کے قرضے ...

  



لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ فصل ربیع 2018-19ء کیلئے چھوٹے کاشتکاروں میں 2000ملین روپے کے پیداواری قرضہ جات جاری کرے گا تاکہ کاشتکار/ ممبران کوآپریٹو سوسائٹیز اپنی زرعی ضروریات پوری کر سکیں۔ اس کا اظہار صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ جس میں قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ بینک نے خریف 2018ء میں 1488.452 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کیے تھے اور ربیع 2017-18ء کی وصولی کی مد میں 1517.792ملین روپے کی وصولی کی تھی۔ صدر بینک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو بروقت مکمل کریں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار ان سکیموں سے استفادہ کر سکیں۔

مزید : کامرس


loading...