گوادر اقتصادی زون میں سرگرمیوں کا آغاز خوش آئند ہے‘ الیاس مجیدشیخ

گوادر اقتصادی زون میں سرگرمیوں کا آغاز خوش آئند ہے‘ الیاس مجیدشیخ

  



لاہور (پ ر)بزنس پروموشن کونسل لاہور کے چیئرمین الیاس مجید شیخ نے گوادر اقتصادی زونز میں 30کے قریب کمپنیوں کی تجارتی سرگرمیوں کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد صنعتی زونز میں ان کمپنیوں کی474ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری مکمل آپریشن سے 790ملین ڈالرز سے تجاوز کرجائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس پروموشن کونسل کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔الیاس مجید شیخ نے کہا کہ گوادر فری اقتصادی زونز کے فیز 1کا پہلے سے ہی افتتاح ہوچکا ہے گوادر پورٹ کنیکٹوٹی، پورٹ کلیکشن ایریااور پیداواری علاقہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور ہر ہفتے چینی کمپنی سی ای ایس ای او کا جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز ہوتا ہے،

امید ہے کہ اقتصادی زون میں صنعتی پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہی غیر ملکی جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹ پر قائم اقتصادی زونز سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا ۔سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

مزید : کامرس


loading...