جنوبی افریقہ میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سیمینار

جنوبی افریقہ میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سیمینار

  



جوہانسبرگ( آن لائن )ساؤتھ افریقہ میں 25سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سیمینار کا انعقادکیا گیا۔سیمینار میں پاکستان سے مختلف محکمہ جات سے 25سے زیادہ اعلیٰ افسران مندوبین شریک ہوئیکامیاب سیمینار کے انعقاد کے لئے پاکستان ساؤتھ افریقہ کامرس فورم کے چیئرمین محمد رفیق داؤد میمن اور پاکستانی تاجروں ،صنعت کاروں نے اہم کردار ادا کیاساؤتھ افریقن حکومت نے اسپانسر کیا چار روزہ سیمینار میں دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری،وزارت کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اور دیگر ادارون کے حکام کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان ٹیکسٹائل ،ایگریکلچر،اسپورٹس،معدنی وسائل اور آئی ٹی کی مصنوعات کی ساؤ تھ افریقہ میں ضرورت ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری ایگریکلچر اسندھ جناب شکیل احمد،سابق ڈی جی ایگریکلچر سند ھ آغا ظفر ،طلحہ انٹر پرائز پاکستان کے چیف ایکزیگٹو محمد رفیق مجید ،محمد معین زمیندار کو سیکریٹری بزنس فورم سلیم شکور پاکستانی ہائی کمشنر ساؤتھ افریقہ ڈاکٹر سہیل خان نے شیلڈ پیش کیں۔ تجارتی وفد نے آمکہ گروپ کا بھی دورہ کیا سی ای او اسماعیل کالہ نے گرم جوشی سے استقبال کیا اور آمکہ گروپ کا وفد سے مکمل تعارف اور فیکٹری کا بھی معائنہ کرایا۔

اس موقع پر وفد کی ظہرانہ سے بھی تواضع کی گئی

۔پاکستان تجارتی وفد نے ڈپارٹمنٹ آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری جنوبی افریقہ کے چیف ڈائریکٹر جناب وکٹر مشابیلا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس فورم ،جنوبی افریقہ کی متعلقہ سرکاری اتھارٹی کو پاکستان ساؤدرن بزنس چیمبر کا ٹائٹل تبدیل کرنے کیلئے ایک درخواست دی ہے اور اس سلسلے میں ضروری قانونی دستاویز تیار کی جا رہی ہے اور پاکستان ساؤتھ افریقہ بزس فورم کے قانونی اٹارنی جلد از جلد درخواست جمع کرادیں گے ۔

مزید : کامرس


loading...