ہائیکورٹ ملازمین کو سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ، سمری وزیر اعلیٰ کوارسال

ہائیکورٹ ملازمین کو سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ، سمری وزیر اعلیٰ کوارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عدالت عالیہ کے ملازمین کو سرکاری گھر الاٹ کرنے کی سمری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی ہے، عدالت نے اس سلسلے میں5 نومبر کو عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے ڈپٹی رجسٹرار اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ ہائیکورٹ کے ملازمین کو سرکاری گھر الاٹ نہ کرکے ناروا سلوک کیا جا رہا ہے ،عدالت سرکاری گھر الاٹ کرنے کا حکم دے،عدالت میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے رپورٹ داخل کی گئی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرلیا گیا ہے ،عدالت عالیہ کے تمام ملازمین کو سرکاری گھر الاٹ کرنے کے لئے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوادی گئی ہے اور ایک ماہ میں سمری کی منظوری کے بعد اس پرعمل درآمد ہوجائے گا جس پرعدالت نے کیس کی مزیدسماعت 5نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سرکاری گھر ؍ الاٹمنٹ

مزید :

صفحہ آخر -