پبلک سیکٹر کمپنیوں میں ارکان اسمبلی کی شمولیت کیخلاف درخواست پرعلیم خان کو نوٹس

پبلک سیکٹر کمپنیوں میں ارکان اسمبلی کی شمولیت کیخلاف درخواست پرعلیم خان کو ...

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے پبلک سیکٹر کمپنیوں میں ارکان اسمبلی کی شمولیت کے خلاف دائردرخواست پر تحریک انصاف کے راہنمااورسینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔عدالت نے شیراز زکا ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ حکومت میں پاکستان تحریک انصاف نے پبلک سیکٹر کمپنیوں میں حکومتی ارکان اسمبلی کی شمولیت کے خلاف درخواست دی تھی ،درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں بھی حکومتی رکن صوبائی اسمبلی میاں شکیل شاہد کو فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا چیئرمین لگا دیا گیا ہے جبکہ پبلک سیکٹر کمپنیوں میں حکومتی ارکان اسمبلی کی شرکت غیر قانونی ہے مدرخواست گزار نے استدعا کی کہ سینئرصوبائی وزیر سے پوچھاجائے کہ کس قانون کے تحت میاں شکیل کو چیئرمین لگا یاگیا ہے۔

علیم خان نوٹس

مزید : صفحہ آخر


loading...