اورنج ٹرین،میٹرو،تعمیراتی کمپنیوں کو ایک ہفتہ میں گراؤنڈز کا کرایہ ادائیگی کا حکم

اورنج ٹرین،میٹرو،تعمیراتی کمپنیوں کو ایک ہفتہ میں گراؤنڈز کا کرایہ ادائیگی ...

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اورنج لائن ٹرین اور میڑو بس کی جانب سے یونیورسٹیوں کے گراؤنڈ ز تعمیراتی کام کرنے کے لئے استعمال کرنے والی کنسٹرکشنز کمپنیز کو ایک ہفتے میں یونیورسٹیوں کو واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا ،فاضل جج نے قراردیا کہ واجبات ادا نہ کرنے والی تینوں کمپنیز کی مشینری کو ضبط کرلیا جائے ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ کنسٹرکشن کمپنیز کی جانب سے تعمیراتی کام کے لئے یونیورسٹیوں کے گراؤنڈ زاستعمال کئے گئے ،اب نہ ہی گراؤنڈز کو اصل حالت میں بحال کیا جا رہا ہے اور نہ واجبات ادا کئے جا رہے ہیں ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ گراؤنڈز کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے کنسٹرکشن کمپنیز کو ایک ہفتہ میں واجبات ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر پیسے ادا نہ کئے گئے تو کمپنیز کے اکاؤنٹ منجمند کر دیئے جائیں گے ،عدالت نے یونیورسٹیوں کے گراؤنڈ زکو ایک ماہ کے اندر اندر اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

تعمیراتی کمپنیاں

مزید : صفحہ آخر


loading...