پانی محفوظ کرنے کیلئے پی ایچ اے، ایری گیشن اورواساسمیت تمام محکموں نے رپورٹس عدالت میں جمع کرا دیں

پانی محفوظ کرنے کیلئے پی ایچ اے، ایری گیشن اورواساسمیت تمام محکموں نے رپورٹس ...

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ میں پانی کو محفوظ کرنے کے لئے درخواست پر پی ایچ اے، ایری گیشن اور واسا سمیت تمام محکموں نے رپورٹس داخل کروا دی گئی ہیں،عدالت نے قرار دیا کہ گزشتہ حکومتوں نے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے۔عدالت نے کمال حیدر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈیم نہ بننے کی وجہ سے پانی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ حکومت پانی کو محفوظ کرنے کے لئے اقدامات نہیں کر رہی ،حکومت کو پانی محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔فاضل جج نے قرار دیا کہ جو کام کرنے والے تھے اس طرف حکومت نے توجہ نہیں دی جبکہ گزشتہ حکومتوں نے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے اور اب نہر کا پانی استعمال کرنے سے ہزاروں کیوسک پانی روزانہ کی بنیاد پر محفوظ ہو رہا ہے۔عدالت نے کینٹ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں نہر کا پانی استعمال کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتہ پر ملتوی کر دی۔

رپورٹس جمع

مزید : صفحہ آخر


loading...