پنجاب کے پارکوں اور گراؤنڈوں کو سٹرک لیول سے نیچے کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے پنجاب بھر کے پارکس اور گراؤنڈز کو سٹرک کے لیول سے نیچے کرنے کا حکم دے دیا ہے ،فاضل جج نے قرار دیا کہ پانی کا لیول خطرناک حد تک نیچے جارہا ہے،پانی کو محفوظ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔عدالت نے نے ڈونگی گراؤنڈز کو بحال کرنے کے لئے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع کی تودرخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صاف پانی کو محفوظ کرنے کے لئے گروانڈز کا لیول نیچے کرنا بہت ضروری ہے جبکہ حکومت ڈونگی گراؤنڈز کو بحال کرنے کے لئے اقدامات نہیں کر رہی ہے۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پانی کا لیول خطرناک حد تک نیچے جارہا ہے ،پانی کو محفوظ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،چیف سیکرٹری اس پر عمل در آمد کروائیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتہ تک ملتوی کردی۔
سڑک لیول