شہبازشریف کی گرفتاری اوراحتساب عدالت کا ریمانڈ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

شہبازشریف کی گرفتاری اوراحتساب عدالت کا ریمانڈ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی گرفتاری اوراحتساب عدالت کے ریمانڈ کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے۔یہ آئینی درخواست حافظ مشتاق نعیمی نے ایڈووکیٹ ذوالفقاراحمد بھلہ کی وساطت سے دائرکی ہے جس میں وفاقی حکومت اورچیئرمین نیب کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے رٹیکل 248 کے مطابق پبلک آفس ہولڈرکوگرفتارنہیں کیا جاسکتااس آرٹیکل کے تحت وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کواستثنیٰ حاصل ہے، پاکستان کا آئین وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے ،قانون کے مطابق پبلک آفس ہولڈرکے ایکٹ کوچیلنج کیا جاسکتاہے،درخواست میں شہبازشریف کی گرفتاری اورریمانڈ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔
چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -