انٹری ٹیسٹ کیخلاف درخواست پر شیخ زید ہسپتال کا ذمہ دار افسر ریکارڈ سمیت طلب

انٹری ٹیسٹ کیخلاف درخواست پر شیخ زید ہسپتال کا ذمہ دار افسر ریکارڈ سمیت طلب

  



لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ میں نرسنگ اور پیرا میڈکس سٹاف کے لیے انٹری ٹیسٹ کے خلاف دائردرخواست پر شیخ زید ہسپتال کے ذمہ دار افسر کو 15اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے شیخ زید ہسپتال کے ملازم محمد ریحان کی درخواست پر سماعت کی، درخواسست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شیخ فاطمہ انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹر نے نرسنگ میں داخلوں سے قبل انٹری ٹیسٹ لینا لازمی قرار دے دیا ہے، اس طرع پیرا میڈکس سٹاف کی بھرتیوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے،درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ یہ نوٹیفیکیشن آئین پاکستان کے آرٹیکل 4اور25سے متصادم قراردیئے جائیں، وکیل نے استدعا کی کہ انٹری ٹیسٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...