ہائیکورٹ، سانگلہ ہل میں قبریں مسمار کرنے کیخلاف درخواست پر اے سی سانگلہ ذاتی حیثیت میں طلب

ہائیکورٹ، سانگلہ ہل میں قبریں مسمار کرنے کیخلاف درخواست پر اے سی سانگلہ ذاتی ...

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے سانگلہ ہل میں قبریں مسمار کرنے کے خلاف دائردرخواست پر اسسٹنٹ کمشنر سنگلہ ہل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔عدالت نے امتیاز مسیح کی درخواست سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سانگلہ ہل کے تحصیلدار نے قبضہ معافیاں کے ساتھ ساز باز کرکے سرکاری اراضی فروخت کر دی ہے جبکہ سرکاری اراضی پر قبروں کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ قبرستان کی اراضی کو واگزار کروانے کا حکم دیا جائے۔

سانگلہ ؍ قبریں

مزید : صفحہ آخر