صحت وتعلیم وزیر اعظم کے ویژن کے اہم ستون ہیں ، وزیر صحت

صحت وتعلیم وزیر اعظم کے ویژن کے اہم ستون ہیں ، وزیر صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہسپتالوں میں نرسز کی کمی ہے نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس کو شعبے کو اب گریڈ کرنے کے لیے تمام تر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پمز ہسپتال، کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی اور کالج آف نرسنگ کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزنے وزیر صحت کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہم انشااللہ غریب طبقے کو اس محرومی سے نجات دلائیں گے، صحت اورتعلیم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے اہم ستون ہیں ۔حکومت ہسپتالوں میں مریضوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اس کے پیش نظر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہمارا فوکس غریب طبقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 70برسوں سے شعبہ صحت محرومی کا شکار ہے اور اب صحت کے شعبے میں تبدیلی کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی ان شعبوں میں بہتری لانے سے حاصل ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -