پولیس میں جعلی بھرتیاں،نیب نے 22سٹینو گرافرز میں سے 6گرفتار کر لئے
لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ پولیس میں 2012ء میں نتائج تبدیل کرکے جعلی دستاویزات پربھرتی ہونے والے 22سٹینوگرافرز میں سے6کونیب نے گرفتار کر لیا۔پنجاب پولیس میں 2012میں سٹینوگرافرزکی بھرتی کے دوران نتائج کوملی بھگت کے بعدتبدیل کرکے اٹھائیس سٹینوگرافرزکوبھرتی کیا گیا جن میں سے 22نے جوائننگ دی جبکہ باقیوں نے رپورٹ نہ کی،کچھ عرصہ قبل یہ بات واضح ہوئی توآئی جی پنجاب نے انکوائری کے بعدمعطل کرکے آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد نیب نے معاملے کی تفتیش شروع کردی اورتین روزقبل نیب نے ان کی وارنٹ گرفتاری بھجوائے تھی،آئی جی پنجاب کے حکم پرانہیں حراست میں لے کرتھانہ پرانی انارکلی منتقل کردیاگیاہے،نیب کی ٹیم نے آصف،عمران،ناصر، اسماعیل اور امداد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 5موبائل بھی تحویل میں لئے ہیں،نیب ذرائع کا کہنا ہے باقی 16سٹینوگرافرزکی گرفتاری جلدعمل میں لائی جائے گی۔
پولیس گرفتار