وزیر اعظم سے ممتاز صنعت کار وحید چودھری کی ملاقات

وزیر اعظم سے ممتاز صنعت کار وحید چودھری کی ملاقات

  



اسلام آباد(نیوز رپورٹر) ممتاز صنعت کار وحید چودھری نے گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وحید چودھری نے چینی کی صنعت کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔انہو ں نے مسائل کے حل کے لئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں،انہوں نے معیشت کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے کاروباری برادری کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے ان کی تجاویز کو مفید اورمثبت قرار دیتے ہوئے وعدہ کیا کہ حکومت وحید چودھری کی تجاویز کو مد نظررکھتے ہوئے کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور اورمعیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...