شہباز شریف کے اکثر منصوبے قومی خزانے پر بوجھ ہیں،علیم خان

شہباز شریف کے اکثر منصوبے قومی خزانے پر بوجھ ہیں،علیم خان

  



لاہور( جنرل رپورٹر )سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے بڑے شہروں کے لئے آئندہ50برسوں کے انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہیں تاکہ شہری منصوبوں کو مربوط انداز میں آگے بڑھایا جا سکے اور سرکاری فنڈز کے ضیاع کو روکنے اور ان کا درست استعمال یقینی ہو سکے ، بدقسمتی سے گزشتہ حکومت کے اکثر منصوبے قومی خزانے پر بوجھ ثابت ہورہے ہیں جن کو جاری رکھنے کے بارے میں باریک بینی سے جائزہ لیا جارہاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک کے 3رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ڈائریکٹر اینا ویلن سٹین کی قیادت میں سینئر وزیر سے ملاقات کی۔انہوں نے سینئر وزیر سے پنجاب کے مختلف شعبوں بالخصوص لوکل گورنمنٹ سیکٹر میں دوطرفہ تعاون کے ساتھ مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں کہ صرف ایک شہر لاہور کا کوڑا اٹھانے کے لئے پنجاب حکومت ڈیڑھ ارب روپیہ ادا کیا جاتا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ سسٹم میں بہتری لانے کے لئے پبلک سیکٹر میں چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ باقاعدہ مانیٹرنگ ضروری ہے جس کے لئے ورلڈ بنک کی خدمات لائق تحسین ہیں۔دریں اثنا عبدالعلیم خان کی اربن یونٹ کی سینئر ٹیم سے ملاقات ۔معروف معیشت دان ڈاکٹر سلمان شاہ بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔سالڈویسٹ مینجمنٹ، اربن انوائرمنٹ اور ہاؤسنگ کے موضوعات پہ گفتگو کی گئی۔اربن یونٹ پنجاب بھر کی 23لینڈ فل سائٹس کے بارے میں سفارشات دے گا۔کلین اور گرین پنجاب کا مانیٹرنگ ڈیش بورڈ تیارکرنے کی ہدایت، اربن یونٹ ڈیش بورڈ تیار کرے گا۔

علیم خان

مزید : صفحہ آخر


loading...