رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم ضمنی الیکشن میں صحیح کام کرے تو اعتراض نہیں،ملک احمد

رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم ضمنی الیکشن میں صحیح کام کرے تو اعتراض نہیں،ملک احمد

  



لاہور (جنرل رپورٹر،این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اگر آر ٹی ایس ضمنی انتخابات میں صحیح کام کرے تو کوئی اعتراض نہیں، پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے والی ریکوزیشن پر اجلاس بلانا سپیکر اسمبلی کا اختیار تھا لیکن سپیکر کے اختیارات پر صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے شب خون مارا گیا ،شہبازشریف کی گرفتاری پر فوری اجلاس نہ بلایاگیاتو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ بجلی اورگیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے لیکن ان میں اضافہ کر دیا گیا،کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے لیکن اس پر بھی یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے انیل مسرت کون ہیں اورانہیں کیوں وفاق کابینہ میں بٹھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب میرٹ پرکارروائی کرے ،ہم نے تمام معاہدوں کے ثبوت دئیے۔

مزید : صفحہ آخر