پنجاب حکومت کے ایک افسر کے تبادلے کی منسوخی اور دوسرے کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت کے ایک افسر کے تبادلے کی منسوخی اور دوسرے کی ترقی کا نوٹیفکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نیوز رپورٹر ) پنجاب حکومت نے ایک افسر کے تبادلے کی منسوخی اور دوسرے کی گریڈ 18 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد اجمل خان چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو 11 ستمبر 2018 کو پنجاب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کے احکامات منسوخ کر دئیے گئے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور محمد اختر علی کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر موجودہ پوسٹ پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -