ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بیج کے استعمال پر پابندی والی درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بنچ کی سفارش

ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بیج کے استعمال پر پابندی والی درخواستوں کی سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کسانوں پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بیج کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی درخواستوں پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی ہے ۔عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار وں کی طرف سے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ حکومت نے بیج ایکٹ 2015 ء میں ترامیم کر دی ہیں، ترامیم کے بعد کسانوں پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بیج کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ کمپنیوں کا بیج انتہائی مہنگا ہے جس کے باعث کسانوں پر مالی بوجھ بھی پر رہا ہے، درخواست گزار وکیل نے مزید کہا کہ کسانوں کے تحفظ کے لئے عالمی قوانین اور معاہدوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ، مہنگا بیج استعمال کرنے سے فصل کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگا ، فصلوں کی لاگت بڑھی تو پھر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی بڑھیں گی، وکیل نے استدعا کی کہ ترامیم کے بعد کسان اپنا کاشت کردہ بیج استعمال نہیں کر سکتے ،عدالت بیج ایکٹ 2015 ء کی دفعہ 23 کو غیرقانونی قرار دے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد معاملے پر لارجر بنچ بنانے سفارش کرتے ہوئے فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے۔
لارجر بنچ

مزید :

صفحہ آخر -