پی آئی اے کی نادہندگان لسٹ سے اخراج کیلئے سٹاک ایکسچینج کو درخواست

پی آئی اے کی نادہندگان لسٹ سے اخراج کیلئے سٹاک ایکسچینج کو درخواست

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)پی آئی اے نے اپنا نام نادہندگان کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو باقاعدہ طور پر درخواست دے دی۔ پی آئی اے نے اپنی درخواست میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کو قواعد و ضوابط کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اکتوبر کے آخری ہفتے جبکہ حصص یافتگان کا سالانہ عمومی اجلاس نومبر کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جا ئے گا۔ پی آئی اے نے امید ظاہر کی یقین دہانی کے بعد اس کی نظر ثانی کی درخواست پر مثبت طور پر غور کیا جائے گا۔

پی آئی اے

مزید : صفحہ آخر


loading...