منشاء بم اور اسکے بیٹوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کیلئے کام شروع
لاہور( نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے قبضہ گروپ کے سربراہ منشاء بم اور اس کے بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے احکامات کے بعد نادرا نے اس عدالتی احکام پر عمل درآمد کے لئے کام کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت اب ان افراد کے شناختی کارڈ بلاک کردئیے جائیں گے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)ذرائع کے مطابق اس حکم پر عمل درآمد کے لئے عملی طور پر اقدامات کا آغاز کیا ہے اور اس حوالے سے نادرا ذرائع کا کہنا ہے کہ سسپکٹ کیٹگری کے تحت شناختی کارڈ بلاک کردیا جاتا ہے جس کے تحت کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بلاک ہوجاتا ہے اور وہ کسی بھی قسم کی سرگرمیوں مثلا بنک ،رجسٹری ،کمپیوٹرائزڈ کاموں کا استعمال نہیں کرسکتا اور پاسپورٹ بھی اس پر نہیں بنوایا جاسکتا اور یہ حکم نادرا کو قانونی طور پر موصول ہوتا ہے جس پر ادارہ عمل درآمد کرنے کا پابند ہوتا ہے اس کے لئے باقاعدہ فارم بھیجا جاتا ہے جس پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کا آرڈر آتا ہے اور زیادہ تر ایسے افراد کے خلاف اس قسم کے آرڈر آتے ہیں جو لوگ منفی سر گرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں اور ہم عارضی طور پر یہ کارروائی کرتے ہیں اور اس کا شناختی کارڈ اس کے کسی کام اور استعمال کا نہیں رہتا جب تک عدالت ہمیں اس حوالے سے کلیئرنس نہیں دیتی تب تک شناختی کارڈ اسی طرح سے بلاک رہتا ہے اور جب عدالت کی جانب سے ہمیں ہدایت جاری ہوتی ہیں تو پھر ہم اس کے مطابق اس پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہوتے ہیں ۔
منشاء بم