عمران خان جعلی اور نواز شریف دلوں کے وزیراعظم ہیں،حمزہ شہباز

عمران خان جعلی اور نواز شریف دلوں کے وزیراعظم ہیں،حمزہ شہباز

  



ٹیکسلا(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے وزیرا عظم عمران خان کو یوٹرن خان قرا ردیتے ہوئے کہاہے کہ چندے سے کبھی ملک نہیں چلائے جاتے ، جعلی مینڈیٹ والے ملک پر حکومت کررہے ہیں ،عمران خان جعلی مینڈیٹ اور نواز شریف دلوں کے وزیراعظم ہیں،جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں اور ڈالر کی قیمت کہاں پہنچ گئی، پرویز الہیٰ اور انکے بیٹے نے پنجاب بینک میں ڈاکا ڈالا جبکہ قومی کی خدمت کرنیوالے کو جھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا۔وہ جمعرات کو این ا ے 63 راولپنڈی سات میں مسلم لیگ (ن) کے ضمنی انتخاب میں امیدوا رکی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر کھڑا ہونے والا شخص کہتا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو خودکشی کرلوں گا۔ نواز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا۔ ہم نے 18ارب ڈالر کے بجلی منصوبے لگائے گئے۔ نواز شریف نے قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا۔ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے زمین نواز شریف نے خریدی۔ 2013سے پہلے 16،16گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ سابق حکومت خزانہ خالی کرکے گئی ہے۔ نواز شریف نے اربوں ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرایا جب دیگر ممالک نے کہا کہ آپ ہندوستان کے 5ایٹمی دھماکوں کا جواب نہ دیں لیکن پھر بھی انہوں نے ایٹمی دھماکوں کا ہندوستان کا جواب دیا۔ آشیانہ اسکیم میں ایک انچ زمین کسی کو قانون کیخلاف نہیں دی۔ پلی بارگین کرنے والے شخص کو پشاور میٹرو کا ٹھیکہ دیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ عمران خان جعلی مینڈیٹ اور نواز شریف دلوں کے وزیراعظم ہیں۔ عمران خان نے زندگی میں بہت کم سچ بولا۔ اب حکومت کہتی ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر کونسی بڑی قیامت آگئی ہے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ ان کا وزیر اطلاعات ایک طرف کہتا ہے کہ بجلی گیس مہنگی نہیں ہورہی اور اگلے دن مہنگی کردیتے ہیں۔ اب قوم پر مزید 900ارب روپے کا قرضہ چڑھ گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...