سکھر ، گھر کی دیوار ھاگرنے سے9بچے جاں بحق ،3زخمی ، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

سکھر ، گھر کی دیوار ھاگرنے سے9بچے جاں بحق ،3زخمی ، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے ...

  



سکھر(آ ئی این پی)صوبہ سندھ کے شہر سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے 9بچے جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق صالح پٹ کے گاں غلام سرور شنبانی میں ایک گھر کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد بچے ملبے تلے دب گئے۔بچوں کو نکالنے کے لیے مقامی افراد نے اپنے طور پر کوششیں کیں، تاہم ملبے تلے دبنے سے 8 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سکھر میں دیوار گرنے سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے کر کمشنر سکھر سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلی نے ڈپٹی کمشنر کو زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

8بچے جاں بحق

مزید : صفحہ آخر